این اے 245: فاروق ستار نے عامر لیاقت کی کامیابی چیلنج کرنے کا اعلان کردیا
ڈاکٹر فاروق ستار نے این اے 245 کے نتائج کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایم کیوایم رہنما فاروق ستار نے این دو سو پینتالیس کے نتائج الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردیئے ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئےفاروق ستار نے کہا کہ میرے پاس شواہد موجود ہیں امید ہے مجھے سنا جائے گا اور فیصلہ بھی میرے حق میں آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت میری زندگی کا مشن ہے، میرا سیاسی مستقبل لوگ طے کریں گے، لوگ جو فیصلہ کریں قبول ہوگا۔ فاروق ستار نے کراچی سے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے دوسوپینتالیس اور این اے دوسوسینتالیس سے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور دونوں ہی نشستوں سے ہار گئے تھے، این اے دوسوپینتالیس میں ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے عامر لیاقت کامیاب قرار پائے ہیں۔