نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کی امریکا میں 23 ویں انٹرنیشنل سی پاورسمپوزیم میں شرکت
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی امریکہ میں منعقدہ 23 ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت اور اہم ملاقاتیں ۔ترجمان پاک بحریہ
نیول چیف نے سمپوزیم کے آخری مرحلے میں بشمول امریکہ مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام سمیت، جاپان، چین، جرمنی اور آسٹریلیا کی بحری افواج کے سربراہان سے خصوصی ملاقاتیں کیں۔ترجمان پاک بحریہملاقاتوں کے دوران نیول چیف نے خطے کی سکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کی اہمیت سمیت پاکستان اور پاک بحریہ کے بیانیے کو خصوصی طور پر اجاگر کیا ۔ترجمان پاک بحریہ
مختلف ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے اورامیر البحر نےخطے کی خوشحالی اور ترقی کے حامل منصوبے سی پیک کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔ترجمان پاک بحریہامیرالبحرسے ملاقاتوں کے دوران مختلف حکام نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار اور خدما ت کو سراہا۔ترجمان پاک بحریہسربراہ پاک بحریہ کا یہ دورہ غیر ملکی ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات اورخطے کی میری ٹائم سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا ۔ترجمان پاک بحریہ