کراچی پولیس چیف نے اہلکاروں کے خودکار ہتھیاروں کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا
ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کے مطابق شہریوں میں پولیس کا منفی تاثر قائم ہورہا ہے لہٰذا پٹرولنگ اور اسکواڈ ڈیوٹی پر تعینات اہلکار خود کار اسلحے کی نمائش نہ کریں اور جلد از جلد ان اہلکاروں کا اسلحہ تبدیل کیا جائے۔, مددگار ون فائیو اور موٹر سائیکل اسکواڈ کا اسلحہ بھی فوری تبدیل کیا جائے ،، موٹر سائیکل اسکواڈ کو سب مشین گن کی جگہ پستول یا ریوالور دیا جائے ، اسکواڈ ڈیوٹی پر اہلکاروں کو بھی ایک پستول اور صرف ایک خودکار اسلحہ یا سب مشین گن دی جائے, عام پبلک میں خود کار ہتھیار کی نہ ہی نمائش کی جائے اور نہ ہی کسی پر اسلحہ تانا جائے ، اس کے ساتھ ساتھ اس حکم نامے پر جلد از جلد اور سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔