بھارت کی جانب سے بات چیت کے فیصلے سے پیچھے ہٹھنے پر افسوس ہوا: وزیر خارجہ
دوہا قطر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مختلف موضوعات پر پاکستان کا موقف بھرپور طریقے سے بیان کیا جائے گا۔ جنرل اسمبلی اجلاس کے علاؤہ سائڈ لائنز پر بھی ہونے والے دیگر اجلاسوں اور ملاقاتوں میں بھی پاکستان کا بھرپور انداز میں موقف پیش کیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ ملاقات تعلقات میں بہتری کے سلسلے میں اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کے پیش کردہ جزبہ خیر سگالی کے پیچھے ہٹنے پر افسوس ہوا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تصفیہ طلب مسائل کا حل بات چیت میں ہے جس سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔