شہرلاہورکےمختلف علاقوں میں رم جھم کی ہلکی ہلکی پھوار نے رنگ جمادیا
شہرلاہورکےمختلف علاقوں میں رم جھم کی ہلکی ہلکی پھوار نے رنگ جمادیا،گرمی کا زور ٹوٹنے سے موسم خوشگوارہوگیا۔ ٹھنڈی ہوا اورہلکی بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی ہوگئی،سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی سے موسم سہاناہوگیا،حبس کا خاتمہ ہوا تو ، گرمی سےستائی عوام نے اچانک موسم خوشگوار ہونے سے سکھ کا سانس لیا شہریوں نےخوشگوار موسم انجوائے کرنے کے لیے پارکوں کا رخ اختیارکرلیا، اس موقع پر بچےجھولا جھولتے اٹکھیلیاں کرتے نظر آئے،جبکہ خواتین سہانے موسم سے خوب لطف اندوز ہوتی دکھائی دی ،،باغوں کے شہر لاہور میں چار سو پھیلی ہریالی کو خوبصورت موسم نے مزید نکھار دیامحکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل ہونے سےشہر لاہور میں تین روز تک ٹھنڈی ہواوں کےساتھ وقفے وقفے سے بارش تاہم رات کو تیز ہواوں کے ساتھ خوب جم کر میگھا برسنے توقع ہے۔کیمرہ مین محمد اخلاق کے ساتھ عائشہ عطا وقت نیوز لاہور