شکست پر دلبرداشتہ افغان بولر کو شعیب ملک کی تسلی نے مداحوں کے دل جیت لیے
سپر فور کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔شکست کے بعد جہاں پوری افغان ٹیم دلبرداشتہ ہوئی، وہیں ایک بولر آفتاب عالم نے پچ پر ہی بیٹھ کر رونا شروع کردیا، جس پر شعیب ملک ان کے پاس گئے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں چپ بھی کروایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔