صدر مملکت عارف علوی کی مقتول امل کے گھر آمد، لواحقین سے تعزیت
اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے بچی کے لواحقین کو یقین دلایا کہ اس واقعے میں ملوث مجرموں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، اس ضمن میں متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے اور جلد از جلد تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔
امل کے والدین نے صدر مملکت پاکستان عارف علوی کا گھر آمد پر شکریہ بھی ادا کیا