ڈاکٹرعاصم و دیگرشریک ملزمان کیخلاف17 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت6 اکتوبر تک ملتوئی کردی
کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم حسین اوردیگر ملزمان کیخلاف سترارب کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی، ڈاکٹر عاصم حسین اوردیگرملزمان پیش ہوئے،تاہم عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت چھ اکتوبرتک ملتوئی کردی،سماعت کےبعد میڈیا سےغیررسمی گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کے منی بجٹ نے ٹیکس دینے والوں کو ایک بار پھرمار دیا ہے،کنسٹرکشن مافیا اورگاڑی مافیا جیت گئی اورہم ہار گئے،بہتر ہوتا حکومت کھانے پینے کی مہنگی اشیاء پر پابندی لگاتی اور ٹیکس کا دائرہ کاربڑھاتی۔ڈاکٹرعاصم نےکہاکہ ڈیم فنڈ میں عمران خان کے پرستارہی فنڈ دینگے،ڈیم ضرور بنےگا اور فنڈ سے ہی بنےگا ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر بنایا گیا کیس جھوٹا ہے اور جلد ہی ختم ہوجائیگا۔