کراچی میں13 اگست کو ڈاکووں اور پولیس کی فائرنگ کی زد میں آکر جانبحق ہونے والی معصوم امل کے خاندان کو انصاف ملنے کی امید پیدا ہونے لگی
شہر قائد میں تیرہ اگست کوڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ میں معصوم امل کی ہلاکت کا معاملہ، سپریم کورٹ کے نوٹس لینے کے بعد صدر مملکت بھی امل عمر کے گھر پہنچ گئے۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والی امل کے والد عمر عادل اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور متعلقہ اداروں کو واقعہ کی جلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔ڈیفنس موڑ کراچی کے قریب اختر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ میں امل عمر گولی لگنے سے جانبحق ہوگئی تھی، امل جائے وقوعہ پر موجود گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھی تھی۔