حکومت نے50 لاکھ گھر بنانے سے متعلق پالیسی تیار کرلی
حکومت کی جانب سے کم آمدنی والے افراد کیلئے پچاس لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ سے متعلق
پالیسی تیار کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اگلے ہفتے منصوبے کا اعلان کریں گے۔ حکومت نے ہنگامی طور پر گھروں کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ گھر آسان اقساط پر بے گھر افراد کو دیے جائیں گے،،، گھروں کی تعمیر ملک کے مختلف شہروں میں کی جائے گی۔ تحریک انصاف نے اپنے منشور میں پچاس لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا۔