پاکستان کے دشمن سازشوں میں مصروف، قرضوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارنے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن سازشوں میں مصروف ہیں، قرضوں سے چھٹکارا پانے کیلئے قدم اٹھانا ہوگا۔ڈسٹرکٹ بار روم چترال میں وکلاء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں دیانت داری کی عادت کو اپنانا چاہئے اور اس عمل کو ہر ایک کو اپنی ذات اور اپنے گھر سے ہی شروع کرنا ہے، پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، یہ مسئلہ آگے جاکر گھمبیر صورت اختیار کرسکتا ہے، ملک کے مخالفین اس بات کو بخوبی سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو قوت کے ذریعے زیر کرنا ممکن نہیں ہے، اس لئے وہ اس کے خلاف سازشوں کا سوچ رہے ہیں۔