بھارت کو مذاکرات کی بحالی کی دعوت دی، منفی جواب پر مایوس ہوئی: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مذاکرات کی بحالی کی دعوت پر بھارت کے منفی جواب کو مایوس کن قرار دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ان کے تہنیتی پیغام کے جواب میں خط لکھا تھا جس میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر زور دیا تھا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات کی تجویز دی تھی۔