اڈیالہ جیل سے حنیف عباسی کی وائرل تصویر کے معاملے پر وفاق پنجاب حکومت سے ناراض
لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی اڈیالہ جیل میں سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں موجودگی کے معاملے پر فوری ایکشن نہ لینے پر وفاق، پنجاب حکومت سے ناراض ہوگیا۔ وفاقی حکومت نے حنیف عباسی کی اڈیالہ جیل میں جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں موجودگی کے معاملے پر فوری ایکشن نہ لینے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔حنیف عباسی کی تصویر کے معاملے پر جب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے سوال کیا گیا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ امید ہے پنجاب حکومت نوٹس لے گی، جس کے بعد نوٹس لیا گیا تھا۔