اگر حنیف عباسی کو کچھ ہوا تو انکے سیاسی مخالفین حکومت پنجاب ذمہ دار ہو گی:اہلیہ حنیف عباسی
مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی اہلیہ نے کہا ہے کہ حنیف عباسی عارضہ قلب میں مبتلا اور پولن الرجی کے مر یض ہیں،اگر حنیف عباسی کو کچھ ہوا تو انکے سیاسی مخالفین ، حکومت پنجاب ذمہ دارار ہو گی ،حنیف عباسی کی اٹک جیل منتقلی سیا سی انتقامی کارروائی کی بدترین مثال ہے۔ہفتہ کو حنیف عباسی کی اٹک جیل منتقلی کے معاملے پر ان کی اہلیہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی کی اٹک جیل منتقلی سیا سی انتقامی کارروائی کی بدترین مثال ہے، حنیف عباسی عارضہ قلب میں مبتلا اور پولن الرجی کے مر یض ہیں،اگر حنیفعباسی کو کچھ ہوا تو انکے سیاسی مخالفین ، حکومت پنجاب ذمہ دارار ہو گی ،ڈاکٹر نے حنیف عباسی کو جیل اسپتال میں رکھنے کا کہا تھا، حنیف عباسی کو تجویزکردہ ضروری ادویات بھی پہنچانے نہیں دی جارہیں، حنیفعباسی سمیت کوئی قیدی اپنی مرضی سے سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں نہیں آ سکتا۔