وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم کو چھوٹا انسان قرار دے دیا
پاکستانی وزیراعظم کا بھارت کو کرارا جواب، مذاکرات کی پیشکش پر بھارت ہٹ دھرمی پر کپتان برس پڑے، وزیراعظم پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کو چھوٹا انسان قرار دے دیا، ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ انہوں نے بھارت کو مسائل پر بات چیت کی پیشکش کی، لیکن بھارت کی جانب سے تکبرانہ اور منفی رد عمل پر افسوس ہوا، کپتان لکھتے ہیں کہ انہوں نے پوری زندگی میں چھوٹے لوگوں کو بڑے عہدوں پر قابض دیکھا، بڑے عہدوں پر بیٹھے چھوٹے لوگ بڑے وژن نے محروم ہوتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جوابی خط لکھ کر کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا، امریکا نے بھی پاکستان کے اس مثبت اقدام کو سراہا گیا تھا۔