اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا معاہدہ کسی ادارے یا طاقت کے خلاف نہیں : بحرین
بحرین کے فرمانروا حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا معاہدہ کسی ادارے یا طاقت کے خلاف نہیں بلکہ اس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی ہے۔خبر ایجنسی 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی سرکاری خبر ایجنسی نے کابینہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بحرین، فلسطین اور 2002 کے عرب امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔