عمران احمد نیازی کا ایجنڈا پاکستان کی ترقی نہیں:احسن اقبال
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران احمد نیازی کا ایجنڈا پاکستان کی ترقی نہیں، اس کا ایجنڈا فقط انتقام انتقام اور حسد ہے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال ہونے کو ہیں نیب نے نارووال کیس کا ریفرنس فائل نہیں کیا،نیب گردی کیوجہ سے پاکستان کا انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہو چکا ہے،جھوٹا مقدمہ بنانے کے لیے سرکاری افسروں کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے، اس لیے سرکاری افسر فائلوں پر دستخط نہیں کرتے،لوگوں پر پریشر ڈالا جا رہا ہے کہ احسن اقبال کے خلاف بیان دو،سرکاری افسر کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے،ان جھوٹے مقدمات کی وجہ سے ملک نقصان پہنچ رہا ہے، عمران احمد نیازی کا ایجنڈا پاکستان کی ترقی نہیں، اس کا ایجنڈا فقط انتقام انتقام اور حسد ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے دور میں 3 ہزار 2 دو ارب کا ترقیاتی بجٹ جاری کیا لیکن 1 روپے کی کرپشن ثابت کر کے دکھائیں،میں نے کوئی شراب کا اڈا جوئے کا اڈا نہیں بنایا بلکہ بچوں کیلئے سپورٹس کمپلیکس بنایا تھا، اگر مجھے اختیار ملے گا تو درجنوں کھیلوں کے مرکز بناؤں گا، انہوں نے فنڈنگ بند کر کے اس منصوبے کو اجاڑ دیا،یہ نقصان عمران نیازی سے وصول کریں گے،جو بات کرو کہتے ہیں این آر او نہیں دیں گے،اس نالائق اغطم کو دیکھے گیس کا بحران آنے والا ہے، اس کو پتہ نہیں گیس بحران سے صنعتیں تباہ ہو جائیں گی۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہندوستان نواز شریف کی تقریر پر خوش نہیں ہو رہا،ہندوستان اس بات پر خوش ہو رہا ہے کہ پاکستان کو انتطامی ڈھانچے کو نقصان پہنچا دیا ہے،ہندوستان اس بات پر خوش ہو رہا ہے کہ کشمیر کو ان کیلئے تر نوالا بنا دیا ہے،یہ بدنما دھبہ عمران پر ہے جو نے سقوط کشمیر بنا دیا ہے۔