این سی او سی کی اسلام آباد میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کے دوسرے مرحلے کی اجازت
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے آج (منگل) اسلام آباد میں اپنے اجلاس کے دوران کل(بدھ) سے تعلیمی ادارے کھولنے کے دوسرے مرحلے کی اجازت دی۔اجلاس کی صدارت منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر نے کی۔دوسرے مرحلے میں کل سے چھٹی سے آٹھویں جماعت تک تدریسی عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔