پاکستان میں سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کو ہلالِ پاکستان سے نواز دیا گیا
اسلام آباد: صدرعارف علوی چین نے پاکستان میں سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کو ہلال پاکستان سے نوازا جبکہ وزیراعظم نے پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں چینی سفیر کےکردار کو سراہا تھا۔تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں چین کے سفیر یاؤ جنگ کو ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد ہوئی ، جس میں وفاقی کابینہ کےارکان اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، تقریب میں صدرعارف علوی چین نےچین کےسفیریاؤجنگ کوہلال پاکستان سےنوازا۔یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے الوداعی ملاقات کی تھی ، جس میں وزیراعظم نے پاک چین تعلقات کومزیدمضبوط بنانےمیں چینی سفیر کےکردار کو سراہا۔