والدین کیساتھ سڑک کراس کرنے والی کمسن بچی موٹرسائیکل کی ٹکر سےجانبحق
والدین کیساتھ سڑک کراس کرنے والی کمسن بچی موٹرسائیکل کی ٹکر سے موت کی آغوش میں جا پہنچی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کھرڑیانوالہ کے محنت کش آصف کی بیٹی 6 سالہ آئمہ نور اپنے گھر والوں کیساتھ کہیں جانے کے لیے بس سٹاپ کھرڑیانوالہ کھڑی تھی اس دوران اچانک والدین سے علیحدہ ہو کر سڑک پار کرنے لگی تو اس دوران موٹرسائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کے لیے الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں جانبر نہ ہو سکا۔