کرونا وائرس: بھارت میں متاثرہ افراد کی تعداد 55 لاکھ سے تجاوز کر گئی
واشنگٹن / نئی دہلی / برازیلیا: دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، بھارت میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 55 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ ایک ہی روز میں 1 لاکھ کے قریب مریض صحت یاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 15 لاکھ 5 ہزار 63 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 9 لاکھ 69 ہزار 771 ہوگئی۔دنیا بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 74 لاکھ 2 ہزار 894 ہے، ان میں سے 61 ہزار 880 کیسز تشویشناک ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک 2 کروڑ 31 لاکھ 32 ہزار 398 کرونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کلوزڈ کیسز میں سے 96 فیصد مریض وہ ہیں جو صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شرح 4 فیصد ہے۔