صدرنے پاکستان میڈیکل کمیشن بل 2020کی منظوری دے دی
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے منگل کے روز پاکستان میڈیکل کمیشن بل2020 کی منظوری دی ہے۔بل یکساں معیار پر عملدرآمد کے ذریعے طب کے شعبے کو باضابطہ بنانے میں مدد ملے گی تاکہ ادویات اور دندان سازی کے شعبے میں تربیت اور تعلیمی قابلیت کا معیار یقینی بنایا جاسکے۔ادھر ' صدر نے پاکستان میڈیکل ٹربیونل بل2020 کی منظوری بھی دی۔بل کا مقصد طب اور صحت کے شعبوں میں تنازعات کے حل کے لئے خصوصی عدالتی ٹربیونل کا قیام ہے۔