سکولوں کو کل سے چھٹی تا آٹھویں جماعت تک تدریسی عمل شروع کرنے کی اجازت
حکومت نے ملک بھر کے سکولوں کو کل سے چھٹی سے آٹھویں جماعتوں تک تدریسی عمل شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔وزیر تعلیم شفقت محمود نے صحت کے معاون خصوصی فیصل سلطان کے ہمراہ منگل کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر نے کل سے مڈل سکول کلاسز شروع کرنے پراتفاق کیا ہے۔تاہم سندھ حکومت نے اس فیصلے پر ایک ہفتہ بعد عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے اور آزادکشمیر میں راولاکوٹ میں کلاسز شروع نہیں ہوںگی۔
شفقت محمود نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ملک بھر میں صحت اور کورونا کیسز کے پھیلاؤ کی صورتحال کے جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔