کورونا کی دوسری لہر؛ انگلینڈ میں دوبارہ سخت پابندیاں نافذ
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے انگلینڈ میں سخت پابندیوں کا اعلان کردیا۔برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے بورس جانسن کاکہنا تھا کہ ہم کورونا وائرس کی صورت حال کے خطرناک موڑ پر پہنچ چکے ہیں، اگر اقدامات نہ کیے تو یومیہ اموات سیکڑوں تک جاسکتی ہیں۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جمعرات سے شروع ہونے والی نئی پابندیوں کے دوران اسکول اور جامعات کھلی رہیں گی، اور کاروبار بھی مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولے جاسکتے ہیں، دکانوں اور مارکیٹوں میں عملے اور خریداروں کو ماسک پہننا لازم ہوگا اور شادیوں میں 15 سے زیادہ افراد شریک نہیں ہوسکیں گے جب کہ جنازے میں بھی محدود افراد شریک ہوسکیں گے۔