سوڈان میں حکومت کیخلاف فوجی بغاوت کی کوشش ناکام بنادی گئی
سوڈان کی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے بغاوت کو ناکام بنا دیا ہے جس میں سابق صدر عمر البشیر کے حامی ملوث تھے۔سوڈان کے وزیر اطلاعات حمزہ بلول نے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ فوجی بغاوت کی کوشش اور اس میں ملوث افراد پر قابو پالیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سوڈانی لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ قانون بحال کر دیا گیا ہے اور فوجی بغاوت میں ملوث فوجی اور سویلین رہنمائوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔