پشاور میں 213 ،پنجاب میں 17مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
پشاو شہر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 213مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر میں ایک ہفتے کے دوران ڈینگی کے 440مریض سامنے آئے اور 6ہزار 549افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے۔دوسری جانب پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 17مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ ان میں سے دس کا تعلق لاہور سے ہے۔