تمام فیل طلبہ کو پاس کیا جائے گا، میٹرک اور انٹر کی پروموشن پالیسی جاری
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ نے میٹرک اور انٹر کے اسٹوڈنٹس کی پروموشن پالیسی جاری کردی۔نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے تمام طلبہ و طالبات کو لازمی مضامین میں نمبرز اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبرز بھی دیے جائیں گے، فیل ہونے والے تمام اسٹوڈنٹس کو %33 مارکس دیکر پاس کر دیا جائے گا، بارہویں اور دسویں کے اسٹوڈنٹس کو نویں اور گیارہویں کے مارکس دسویں اور بارہویں کی بنیاد پر ملیں گے، پریکٹیکل والے مضامین میں %50 نمبرز اسٹوڈنٹس کو دے دیے جائیں گے۔