جے یو آئی فے کے رکن صوبائی اسمبلی کشور کمار کوجعلی ڈگری کیس میں ایک سال قیداور جرمانے کی سزا۔

کشور کمار کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت ڈیرہ اسماعیل خان کی سیشن کورٹ کے جج شاہ جہان خان نے کی۔ عدالت نے ملزم کو ایک سال قید اور پندرہ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی جس کے بعد پولیس نے انہیں کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیا۔ سماعت کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ کشمورکمار نے ضمانت کے لئےعدالت ميں درخواست بھی دائرکردی ہے،اُن کا کہنا ہے کہ وہ سزا کےخلاف ہائیکورٹ میں اپیل کریں گے، کشور کمار جمعیت علمائے اسلام فے کے ٹکٹ پرخیبر پختونخوا اسمبلی کی اقلیتی نشست پر منتخب ہوئےتھے۔ گومل يونيورسٹی سے حاصل کردہ بی اے کی ڈگری مشکوک ہونے کی بناء پرالیکشن کمیشن کشور کمار کو گزشتہ برس ہی نااہل قراردے چکا ہے۔