سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھوجا ائیرلائنز کے طیاروں کی چیکنگ شروع کردی، شاہین اور ایئربلیو کے طیاروں کی بھی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
سول ايوی ايشن حکام کے مطابق ادارے کی انسپکشن ٹيم نے بھوجاايئرلائنز کے جہازوں کی چيکنگ کا آغاز کردیا ہے۔ تمام طیاروں کی مرحلہ وار جانچ پڑتال کی جائے گی اورہرجہاز کی چيکنگ ميں کچھ وقت درکار ہوگا. ترجمان نے مزيد بتایاکہ بھوجا ائیر لائنز کے بعد شاہين اور ايئربلو کے طياروں کی چيکنگ بھی کی جائے گی۔ طیاروں کے فٹنس ٹیسٹ کیلئے اے، سی اور ڈی کیٹیگری استعمال کی جائے گی اور ان تینوں ٹیسٹوں پر فی جہاز پینتالیس سے ساٹھ دن لگ سکتے ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پی آئی اے کے طياروں کی ايک سے ڈيڑھ ماہ پہلے چيکنگ مکمل ہوچکی ہے۔ نجی ائیر لائن کے طیاروں کی چیکنگ کا فیصلہ بھوجا ایئرلائنز کے مسافر بردار طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے بعد کیا گیا ہے۔