ائیربلوحادثےکی تحقیقاتی رپورٹ دوبارہ منظر عام پرلائی جائےگی۔ لگتا ہےکہ چوہدری نثارعلی خان،شاہدخاقان عباسی کو گرفتارکرانے کےموڈ میں ہیں۔ رحمان ملک

کراچی ائیرپورٹ پرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ بھوجاائیرلائن حادثےکی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن میں پی سی اوججزکی شمولیت کوجان بوجھ کرایشو بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثارجس جج،پولیس افسر یا عہدیدار کو نامزد کریں ہم اسے کمیشن میں شامل کر لیں گے ، رحمان کا مزید کہنا تھا کہ بھوجا ائیر لائن کو نوازشریف نے نومبر انیس سو بانوے میں قواعد وضوابط کے خلاف لائسنس دیا، ائیر لائن کے مالک کے پاس ایک کروڑ روپے نہیں تھے دس کروڑروپے کہاں سے آگئے، وزیرداخلہ نے کہا کہ انسانی جانوں کے ضیاع پر سیاست کے بجائے ہر ایک معاملے کی تحقیقات ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ ائیر بلو مسلم لیگ نون کے رکن اسمبلی کی ہے اس ائیر لائن کو پیش آنے والے حادثے کی رپورٹ دوبارہ منظر عام پرلائی جائے گی، رحمان ملک نے کہا کہ لگتا ہے کہ چوہدری نثار اپنے ہی رکن اسمبلی شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرانے کے موڈ میں ہیں۔