چین میں تیار کیا گیا تیز رفتار میزائل برادر بحری جہازپی این ایس عظمت پاک بحریہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پی این ایس عظمت کو چینی شپ یارڈ میں منعقدہ تقریب میں پاک بحریہ کے حوالے کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ملکی سالمیت اور بحری سرحدوں کے دفاع کے لئے ہر چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی این ایس عظمت کی بحری بیڑے میں شمولیت سے نیوی کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہوگا۔ ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ نے کہا کہ پی این ایس عظمت پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کے حوالے سے اہم سنگ میل ہے۔