تمام جماعتوں کااتفاق ہےکہ دہشت گردوں کےخلاف کارروائی کی جائے اورجہاں بھی شر پسند ہوں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی.رحمان ملک
ان خیالات کااظہاررحمان ملک نے کراچی میں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے کیا۔انہوں نےکہاکہ شرپسندوں کے خلاف کارروائی پر ایم کیو ایم کا رد عل مثبت ہے۔کسی کو حق نہیں کہ ملزموں کی تلاش میں نکلی پولیس پر حملے کرے لیاری میں حملے ہوں گے تو پولیس پھول نہیں برسائے گااور اگر لیاری میں جرائم پیشہ افراد موجود نہیں ہیں تو پھر تلاشی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جارہی جبکہ اے این پی اور ایم کیو ایم کے دفاتر پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں اور قیام امن کے لیے ہر گھر کی تلاشی لینا قانونی حق ہے۔