بھارت اور امریکہ کے پاکستان کے خلاف معاہدے ہوچکے ہیں، بھارت امریکہ کو حقانی نیٹ ورک کےخلاف کارروائی کے لیےاکسا رہا ہے۔ حافظ سعید
الحمراء ہال لاہور میں دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ دنیا دیکھ چکی ہے کہ امریکہ اور نیٹو فورسز کو افغانستان میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت امریکہ کوشکست خوردہ دیکھ کراسےپاکستان کےخلاف جارحیت کےلیےاکسارہاہے۔انہوں نےکہاکہ پرویزمشرف نےافغانستان کےمسئلےپرامریکہ کی حمایت کاغلط فیصلہ کیا امریکہ اوراس کےاتحادیوں کی شکست سے یورپ نوازقوتوں کوسبق سیکھناچاہیے۔ جماعت الدعوۃ کے امیرکا کہنا تھا کہ امریکہ اوربھارت جتنی چاہیں پاکستان کےخلاف سازشیں کرلیں دفاع پاکستان کونسل کےہوتےہوئےانہیں پاکستان پرجارحیت کی جرات نہیں ہوگی۔ تقریب سےخطاب کرتےہوئے جمعیت علمائے اسلام س کےسربراہ مولاناسمیع الحق نےکہاکہ دفاع پاکستان کونسل کوبڑےمعرکےکاسامناہے، دفاع پاکستان کونسل امت مسلمہ کےانقلاب کاپیش خیمہ ثابت ہوگی۔ مولاناسمیع الحق کاکہناتھاکہ المیہ ہےکہ خط وکتابت کاسلسلہ ختم ہورہاہے جس کی بنیادی وجہ جدیدٹیکنالوجی ہے۔