ڈیوواٹمورنے پاکستان کو سیکورٹی کے لحاظ سے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے پرافسوس کا اظہارکیا ہے
لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیو واٹمورکا کہنا تھا کہ پاکستان سیکیورٹی کے حوالے سے محفوظ ملک ہے، وہ خود بھی یہاں رہ رہے ہیں اورانہیں یہاں کسی قسم کا خوف وہراس محسوس نہیں ہوا۔ قومی ٹیم کے نومنتخب کوچ نے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی رائے قائم کرنے سے پہلے خود حالات کا جائزہ لینا چاہیے۔ انہوں نے ٹیسٹ ،ون ڈے اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے لیے تین ٹیموں کے قیام کو سلیکشن کمیٹی کی صوابدید قرار دیتے ہوئے اس معاملے سے اپنی لاتعلقی کا اظہارکیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈیوواٹمورنے کہا کہ شعیب ملک اورمحمد یوسف کے ساتھ انکے ذاتی مراسم نہیں بلکہ وہ پاکسانی کرکٹرہیں اور پریکٹس کے لیے آتے ہیں۔ انہوں نے کرکٹ میں ڈی آرایس کے نظام کو لازمی عنصر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نظام میں بہتری لائی جا سکتی ہے لیکن اسے ختم نہیں ہونا چاہیے۔