منفرد روپ دھارنےوالی امریکی گلوکارہ لیڈی گاگاہالی ووڈ فلم مین ان بلیک تھری میں خلائی مخلوق بنیں گی۔
امریکی گلوکارہ لیڈی گاگااپنے مختلف اورعجیب و غریب حلیوں کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتی ہیں،سونے پہ سہاگہ کہ انہیں ایک نئی فلم میں بھی عجیب و غریب رول ہی ملا ہے،ہالی ووڈ کی نئی فلم مین ان بلیک تھری میں گلوکارہ خلائی مخلوق کا کردار ادا کریں گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کی کاسٹنگ کرتے ہوئے فلم ڈائریکٹرخلائی مخلوق کے کریکٹر کیلئے کافی پریشان تھے کیونکہ انہیں ایسا کوئی اداکارنہیں ملا جو اس کردار میں ڈھل سکےتاہم لیڈی گاگا کو جب اس کردار کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے فوری اسے قبول کر لیا۔