عمران خان نے ایک مرتبہ پھر شریف بردران کو کھلے مناظرے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں لیڈرز ٹی وی پر آکر مناظرے کرتے ہیں، تو میاں نواز شریف ایسا کیوں نہیں کرنا چاہتے.

رینالہ خورد میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خود کو خادم اعلیٰ کہلانے والے اپنی سیکیورٹی کے لیے سرکاری سے خزانے سے چالیس کروڑ خرچ کیوں کردیتے ہیں،، بارہ سو ساٹھ سیکورٹی اہلکاران کی سیکیورٹی کے لیے تعینات کیوں کیے گئے تھے،،، چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وہ ایک نئے پاکستان کی ابتدا کریں گے،، نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ان کا ساتھ دیں.عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت میں کسی ایم این اے یا ایم پی اے کو ترقیاتی فنڈ جاری نہیں کیا جائے گا، جلسے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے.تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شریف برادران انکی جماعت کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہوچکے ہیں، اور ان کی مقبولیت کی وجہ سے شریف برادران کی نیندیں اڑ چکی ہیں،، عمران خان کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے۔