نوازشریف نےسیاسی مخالفین کوباؤنسردےمارا

حکومت نے پاناما لیکس کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی ٹھان لی،وزیراعظم نواز شریف نے پہلے قوم سے خطاب میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھنے کا اعلان کیا اب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا اعلان کردہ جوڈیشل کمیشن غیر ملکی آڈٹ فرم کی خدمات حاصل کر سکتا ہےوفاقی حکومت غیر ملکی آڈٹ فرم تک رسائی اور اسکے لیے فنڈز بھی مہیا کرے گی وفاقی حکومت نے جوڈیشل کمیشن کو ہر لحاظ سے مکمل آزادی و خود مختاری دی ہے کمیشن کسی بھی محکمہ یا ادارے تک رسائی حاصل کرسکے گی، معاملے کو شفاف بنانے کیلئے حکومت کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی تمام اداروں کو کمیشن کی معاونت کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے