لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانےسےہلاکتوں کی تعداد17تک پہنچ گئی
لیہ میںٰ کروڑ لعل حسین کے علاقے میں دو روز قبل بچے کے پیدائش پر خوشی منانے کیلئے لائی گئی مٹھائی خاندان کیلئے موت کا پروانہ بن گئی۔ زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثر ہونے والے خاندان کا ایک اور فرد ملتان کے نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد سترہ تک پہنچ گئی ہے۔
ملتان کے نشتر ہسپتال میں زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثر ہونے والے ستائیس افراد اب بھی زیر علاج ہیں۔ مٹھائی کھانے سے ہلاک ہونے والوں میں چار بھائی اور ان کے دو بیٹے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے مٹھائی کی دکان کے مالک کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔