سینکڑوں آف شورکمپنیاں رجسٹرکرنےوالی فرم موسیک فونسیکا کےخلاف کارروائی تیزکردی گئی

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ دستاویزات تلف کرنے کا مقصدثبوت مٹانا تھا۔ دوسری جانب موسیک فونسیکا کے ترجمان نے کہا ہےکہ دستاویزات ڈیجیٹل ہیں جن کی کاپی حکام کوفراہم کردی گئی تھیں۔موسیک فونسیکا کے دفترپرگذشتہ ہفتے بھی چھاپہ مارکردستاویزات اورکمپیوٹرقبضے میں لے لئےگئے تھے۔پانامہ لیکس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہلچل مچادی ہے۔ جس نے دنیا بھر کی اہم ترین شخصیات کے خفیہ اثاثے ظاہرکردیئے جس میں بڑے بڑے عالمی رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔برطانوی وزیراعظم کے والد کانام بھی پانامہ لیکس میں آیاہے۔ ڈیوڈ کیمرون نے اپنے والد کی آف شور کمپنیوں میں تیس ہزار پاﺅنڈ سے زائد کی سرمایہ کاری کااعتراف بھی کیا ہے۔اس کے علاوہ آئس لینڈ کے وزیراعظم نے بھی الزامات کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا