سرگودھا میں مطالبات کی منظوری کیلئےاحتجاج کےدوران ینگDoctors,2دھڑوں میں بٹ گئے
سرگودھا میں مطالبات کی منظوری کے لیے ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے اس دوران مریضوں کے اصرار پر سینئر ڈاکٹرز نے علاج شروع کیا تو ینگ ڈاکٹرز نے انہیں ہسپتال سے باہر نکالنے کی کوشش کی تو جھگڑا ہو گیاڈاکٹرز نے ایک دوسرے کومارنا پیٹنا شروع کر دیا۔ لاتوں،، گھونسوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا اور ہسپتال میدان جنگ بن گیا جس سے حالات کشیدہ ہو گئے۔ جھگڑے کی وجہ سے او پی ڈی بند کر دی گئی اور پولیس کو بھی طلب کر لیا گیا۔ دوسری جانب ہسپتال کی ایمرجنسی میں لائے دو معمر مریضوں نے ڈاکٹرز نہ ہونے کے باعث دم توڑ دیا۔ سنئر ڈاکٹرز کو کام سے روکنے پر مریضوں کے لواحقین بھی مشتعل ہو گئے اور ہڑتال کرنے والے ڈاکٹرز کو کمروں سے باہر نکال کر زبردست تشدد کا نشانہ بنایا ،، مشتعل افراد نے ینگ ڈاکٹرز کے صدر رائے نوید اور ساتھی ڈاکٹر عمیر نیازی پر مکوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی ،،جس کے بعد صورتحال کو کنٹروول کرنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری ہسپتال میں طلب کر لی گئی ،،