پرویزرشید نےعمران خان پرطنر کےخوب وارکیے،کہا کہ خان صاحب قوم کوماموں نہ بنائیں،ہم قوم کودہشتگردی س نجات دلارہےہیں

گجرانولہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پرویز رشید نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا، بولے سیاست میں چھوٹا کھلاڑی نتیجہ تسلیم نہیں کرتا اور صرف امپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظارکرتا ہے،کمیشن کے اعلان کے بعد عمران خان کو فکر پڑگئی ہے اور وہ خوف زدہ ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان اب بھی اپنی عادت کے مطابق جھوٹ بول رہے ہیں، خان صاحب کے نئے وکیل نے شاید ٹی او آر پڑھے نہیں،کمیشن کے فیصلہ سے الزامات کی سیاست دفن ہو جائے گوزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کی سپریم کورٹ،پارلیمںٹ اور کسی قانون اورانتخابات کے نتائج کو نہیں مانتے،ہم قوم کو دہشتگردی سے نجات دلا رہے ہیں اورعمران خان کی میں نامانوں کی رٹ لگی ہوئی ہے،انہوں نےکہا کہ عمران خان کے دھرنے میں خالی کرسیاں ہوتی تھیں،اب سڑکوں پر بھی وہ اکیلے ہی ہونگے،قوم کو عمران خان کا جلسہ ایسے ہی یاد نہیں رہے گا جیسے ان کا دھرنا یاد نہیں رہاوفاقی وزیر پرویزرشید نے کہا کہ عمران خان لندن میئر کے الیکشن میں پاکستانی کے خلاف اپنے بچوں کے ماموں کی حمایت کررہے ہیں،بچوں کے موموں کے ہونے پر کوئی اعتراز نہیں لیکن خان صاحب قوم کو ماموں نہ بنائیں ،عمران خان نے انگریزوں میں شادی کی لیکن وہ بھی ان کو سمجھا نہیں سکے، نہیں معلوم وہ اکسفورڈ اورایچی سن میں کہاں پڑھے ہیں۔۔