Bonerکےعلاقےپیر بابا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکےمشیرسورن سنگھ ہلاک ہوگئے
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سورن سنگھ ایک پروگرام میں شرکت کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ پیر بابا بازار کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ سورن سنگھ کو آنکھ کے قریب ایک ہی گولی لگی، انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔۔ واقعہ کے بعد پولیس نے ضلع بونیر کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سورن سنگھ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بونیر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سورن سنگھ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مشیر برائے اقلیتی امور تھے۔ سورن سنگھ نے سال 2011 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل وہ جماعت اسلامی سے وابستہ تھے۔ عمران خان نے ایم پی اے سورن سنگھ کی قاتلانہ حملے میں ہلاکت پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔ چئیرمین تحریک انصاف نے اپنے پیغام میں کہا کہ سورن سنگھ ایک محب وطن پاکستانی اور وفادار کارکن تھے۔ اُن کا بہیمانہ قتل انتہائی افسوسناک ہے۔ اسلام اور آئین اقلیتوں کے مکمل تحفظ کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ عمران خان نے ہدایت کی کہ قاتلوں کا فوری سراغ لگایا جائے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔۔۔