cheif Justiceانورظہیرجمالی7روزہ دورےپرترکی روانہ ہوگئے

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی ترکی کے دورے پر چلے گئے، چیف جسٹس دورہ ترکی کے دوران ترک سپریم کورٹ کی چوون ویں سالگرہ اور دیگر تقریبات میں شرکت کریں گے، چیف جسٹس یکم مئی کو دورہ مکمل کر کے وطن واپس آئیں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں جسٹس ثاقب نثار قائم مقام چیف جسٹس فرائض انجام دیں گے، جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا ہے،سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیا،دوسری جانب حکومت کی جانب سے پاناما معاملہ کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کوخط لکھا گیا ہے تاہم چیف جسٹس کی وطن واپسی کے بعد ہی اس پر پیش رفت ہو سکے گی۔۔۔ قائم مقام چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ بطور قائم مقام چیف جسٹس ان کے اختیارات محدود ہیں، کمیشن سے متعلق فیصلہ کرنے کے مجاذ نہیں، پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کا فیصلہ چیف جسٹس کی واپس پر ہی ہو گا۔۔