پاکستان کی ڈومیسٹک cricketکاحال براہےاس پرطرہ یہاں بننےوالی وکٹیں ہیں:انضمام الحق

پاکستان سپر کپ کے میچز پر تبصرہ کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کا حال اچھا نہیں ڈومیسٹک کرکٹ کوالٹی پلیئرز پیدا نہیں کر رہی لیکن یہاں بننے والی وکٹیں بھی اس کی ایک بڑی وجہ ہے ،،پاکستان میں فرسٹ کلاس میچز کے دوران بنائی گئی وکٹیں نہ تو باؤلرز کو سپورٹ کرتی ہیں نہ بلے بازوں کے کام آتی ہیں ،،ان وکٹوں پر گیند نیچا رہتا ہے اور باؤلرز زور نہیں لگا پاتے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں تیز رفتار باؤلرز پیدا نہیں ہو رہے،،گیند بلے پر نہ آنے کی وجہ سے بیٹسمین اچھے سٹروک کھیلنے سے گھبراتے ہیں جس کا نقصان انہیں انٹرنیشنل میچز میں ہوتا ہے ،پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایسی وکٹیں تیار کرنی ہونگی جہاں باؤلرز اور بیٹسمین دونوں کو فائدہ ہو