عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی نےisraelکےخلاف مقدمہ چلانے کے لیےفوجداری عدالت قائم کرنےکامطالبہ کیاہے

اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے اس اعلان کی مذمت کی گئی ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ اسرائیل گولان کی چوٹیوں کو کبھی واپس نہیں کرے گا اور ان پر ہمیشہ کے لیے غاصبانہ قبضہ برقرار رکھے گا۔ڈاکٹر نبیل العربی نے عرب مندوبین کے اجلاس میں کہا کہ اسرائیل اس انداز میں اقدام کررہا ہے، جیسے وہ کسی قانون اور احتساب سے بالا تر ملک ہے۔انھوں نے فلسطینی کاز کے لیے بھی سابق یو گوسلاویہ ،روانڈا ،کمبوڈیا اور سیرالیون کی طرح ایک خصوصی فوجداری عدالت قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے تحت قائم کی گئی ان عدالتوں میں ان ممالک کے جنگی جرائم میں ملوّث سابق عہدے داروں کے خلاف مقدمات چلائے جاچکے ہیں۔قاہرہ میں سعودی عرب کے سفیر اور عرب لیگ میں مندوب احمد قطان نے اسرائیل پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ شام میں جاری تنازعے سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہا ہے۔