ملتان میںladyہیلتھ ورکرزکاہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی اورمطالبات کی منظوری کےلیےاحتجاج جاری

ملتان میں کچہری چوک پر احتجاج کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کی منظوری اور صوبائی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت وعدے کے مطابق سروس سٹرکچر پر عملدرآمد اور ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائےلیڈی ہیلتھ ورکرز نے کہا کہ پنجاب حکومت مطالبات کی منظوری کے حوالے سے مسلسل وعدہ خلافی کررہی ہے، جبکہ نشتر ہسپتال سمیت شہر کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی کو بھی نظر انداز کی جارہا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ صوبائی حکومت نے اپنی روش برقرار رکھی تواحتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا۔