گرمی بڑھتےہی schoolsکےباہرٹھنڈےمشروبات اورگولا گنڈے کےٹھیلےسج گئے

لاہور کا پارہ چڑھا تو شہریوں نے بھی گرمی سے نمٹنے کیلئے نت نئے طریقے اپنانا شروع کر دئیے، سڑکوں پر جگہ جگہ مشروبات کے ٹھیلے لگ گئیے ہیں، جہاں گرمی سے ستائے عوام اپنی پیاس بجھاتے نظر آتے ہیں، سکولوں کے باہر بھی گولا گنڈے والوں نے ڈیرے جما لئے ہیں،چھٹی کے اوقات میں گولے کی ریڑھیوں کے گرد میلے سا سماں ہوتا ہے، بچوں کا کہنا ہے کہ انھیں گرمی میں برف کا گولا سکون دیتا ہے۔جہاں یہ برف کا گولا گرمی کی شدت کم کرنے میں مددگار ہے وہیں ناقص اشیا کا استعمال بچوں کی صحت کے مسائل بھی پیدا کر رہا ہے۔۔۔ اس کے اوپر ڈالا جانے والا مصنوعی ذرائقے دار رنگ پیٹ کی بیماریوں کا موجب بنتا ہے، کچھ بچوں کا کہنا ہے کہ وہ روز چھٹی کے بعد گولا گنڈے سے لطف اندوز ہوتے ہیں
ٹھیلے والے اپنی روزی کے لیے بچوں کی صحت سے کھیل رہے ہیں، لیکن والدین کو بھی چاہیے کہ بچوں کی صحت پر توجہ دیں اور اس سلسلہ انہیں اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔۔۔