نواز شریف سن لیں جے آئی ٹی کا مطلب جاتی امراء انویسٹی گیشن ٹیم ہے،جسے ہم مسترد کرتے ہیں,سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید

دادو میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ آگیا ہے،،وزیراعظم کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا ہوگا،،،ان کا کہنا تھا کہ ہر پندرہ دن بعد خود عدالت میں پیش ہوں گا اگر کئی افسر ڈنڈی مارے گا تو اس کی نشاندہی کروں گا،،اب نوازشریف اورملک ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قطری خط جھوٹ ثابت ہوا،،نواز شریف کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کرسکے اس لیے اب انیس بیس گریڈ کے افسر کے سامنے پیش ہوں گے،،،ان کا کہنا تھا تحریک انصاف کا سونامی تخت رائیونڈ پر بیٹھے بادشاہوں کو ہلا کر رکھ دے گا جو حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا