لاہور میں ٹریفک سگنلز پر ڈکیتی کرنے والے دس رکنی ڈکیت گینگ کو سی آئی اے پولیس نے گرفتار کر لیا گیا

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹریفک سگنلز پر ڈکیتی کرنے والے دس رکنی ڈکیت گینگ کو سی آئی اے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے لوٹے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ مٹھو ڈکیت گینگ اب تک لاہور میں پینسٹھ وارداتوں کا اعتراف کر چکا ہے لیا۔ طاہر عرف مٹھو ڈکیت گینگ نے فیصل ٹاؤن اشارہ پر بھی ڈکیتی کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹتے تھے۔ ملزمان سے برآمد سامان میں موٹرسائیکلیں، پستول اور نقدی بھی شامل ہے