پاکستان ٹیم کے سٹار بلے باز یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دے دیا

جمیکا میں آسٹریلوی آن لائن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ ابھی وہ مزید کھیل سکتے ہیں، لیکن ریٹائر ہونے کا اچھا وقت وہی ہوتا ہے جب لوگ ااپ کو مزید ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہوں نہ کہ وہ سمجھ رہے ہوں کہ بس اب آپ کو رخصت ہوجانا چاہیئے، ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم کو ان کی مزید ضرورت ہوئی تو وہ اس پر ضرور سوچیں گے، اگر ٹیم نے مجھ سے کہا اور لوگوں نے بھی چاہا تو پھر کیوں نہیں، لیکن یہ سب ٹیم کیلئے میری ضرورت پر منحصر ہے۔ یونس خان نے دو ہفتے قبل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز کے بعد کرکٹ کو خیرآباد کہہ دیں گے